My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label سانحہ لیسوا کے متاثرہ خاندان تاحال آبادکاری کے منتظر،متعلقہ اداروں سے مدد کا مطالبہ کردیا. Show all posts
Showing posts with label سانحہ لیسوا کے متاثرہ خاندان تاحال آبادکاری کے منتظر،متعلقہ اداروں سے مدد کا مطالبہ کردیا. Show all posts

سانحہ لیسوا کے متاثرہ خاندان تاحال آبادکاری کے منتظر،متعلقہ اداروں سے مدد کا مطالبہ کردیا

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)سانحہ لیسوا کے متاثرہ خاندان تاحال آبادکاری کے منتظر، سانحہ لیسوا کے سیلابی ریلہ میں سب کچھ بہہ گیا، زمین رہی نہ مکان، بڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں، لیسوا دومیل سیلابی ریلہ کے متاثرہ شہری فیاض حسین تمنا نے وزیراعظم آزادکشمیر، چیف سیکرٹری و دیگرمتعلقہ اداروں سے مدد کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض حسین تمنا نے بتایا کہ لیسوا سیلابی ریلہ نے سب کچھ چھین لیا ہے، زرعی زمین بھی ختم ہو چکی ہے ، مکان ریلے میں بہہ گئے، بمشکل بھاگ کر جان بچائی ہے، ہمارے پاس جو جمع پونجی تھی وہ بھی ریلے کی نظر ہو چکی ہے، ہماری دو فیملیاں ہیں جن میں میری بہن اور ہمارے گھر تھے، بہنوئی 2016میں دارفانی سے کوچ کر گئے بہن کے پاس جو اخروٹ اور گھاس وغیرہ تھا وہ بیچ کر گزارا کرتی تھی اب اس کے پاس نہ اخروٹ کے درخت رہے نہ گھاس اور مکان تک ریلے میں بہہ چکا ہے، ہمارا اب اللہ کے سوا کوئی سہارا نہیں۔ انہوںنے کہا کہ لیسوا میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے ہمارے پاس رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمیں رہنے کیلئے متبادل جگہ کا بندوبست کریں ہم کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیںانہوں نے کہا کہ حکومتی مدد کے علاوہ ہم کہاں جائیں گے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels