حسن منشاء ، ہنڈائی موٹر مائیک سونگ اور میزان بینک آفیسر، عارف الاسلام نے شرکت کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نشاط گروپ کے پروجیکٹ ،ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ) لمٹیڈ اورپاکستان میں بیسٹ بینک کا اعزاز رکھنے والے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک لمٹیڈ پاکستان نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں ہنڈائی کی تجارتی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنانسنگ کی آسان شرائط اور ریزیڈوئل ویلیو آپشن کے ذریعے فروغ دینا ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کراچی میں واقع ہنڈائی کے ڈیجیٹل سٹی اسٹور کے شاندار افتتاح کے موقع پر منعقد ہوئی جس میں ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ) لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، حسن منشاء ، ہنڈائی موٹر کمپنی کے ڈائریکٹر افریقہ اینڈ مڈل ایسٹ ریجن، مائیک سونگ اور میزان بینک لمٹیڈ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر، عارف الاسلام نے شرکت کی۔معاہدے کے مطابق، ہنڈائی کی گرانڈ اسٹیئریکس ( Grand Starex) میں کمرشل گاڑیوں اور اور مقامی طور پر آئندہ اسمبل کیے گئے پک اپ ٹرکوں کے لیے میزان بینک ترجیحی وہیکل فنانسنگ فراہم کرے گا اور دیگر ویلیو ایڈیڈ سروسز فراہم کرے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عارف الاسلام، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر- میزان بینک لمٹیڈ نے کہا:’’اسلامی بینکاری کا بطور بینکاری قیام ہماری پہلی ترجیح ہے جس نے ہمیں فنانسنگ کے لیے اپنے کسٹمرز کی اہم ضرورتوں پر توجہ دینے کی جانب راغب کیا ہے۔الحمد للہ، میزان بینک ملک کے ان چند بینکوں میں سے ایک ہے جو درآمد کی گئی کمرشل گاڑیوں کے لیے ریزیڈوئل ویلیو (residual value)کا آپشن پیش کرتا ہے،اس سے کسٹمرز کے لیے لچک اور قوت خرید میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔‘‘ہنڈائی نشاط کے چیف فنانشل آفیسر، نوریز عبداللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’ہمیں ، اپنے کسٹمرز کے لیے اسلامی فنانس فراہم کرنے والے ملک کے سب سے بڑے ادارے کا پارٹنر بننے پر خوشی ہے۔ہنڈائی اور میزان بینک کے درمیان طاقت اور عہد کی یہ شراکت تجارتی شعبے میں باہمی کسٹمرز کے لیے، آسان شرائط پر خلا کو پر کرنے کے لیے بہت عرصہ تک کام کرتی رہے گی۔ مفاہمت کی یہ یادداشت میزان بینک کے پورٹ فولیو میں آٹوموبائیل کے ایک ممتازبرانڈ کا اضافہ کرے گی جس سے دونوں پارٹنرز کو فائدہ پہنچے گا اور اس کے نتیجے میں لاجسٹکس کے لیے کسٹمرز کی ضرورتیں پورا کرنے کے لیے ایک اچھا آپشن دستیاب ہوگا۔‘‘