ملزمان کے خلاف6094مقدمات درج ،منشیات تیار کرنے والی11فیکٹریاں تباہ
ووہان(ایچ ایم نیوز)چین کے مرکزی صوبے ہوبی کی پولیس نے گزشتہ سال کے دوران6346مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے4.45ٹن منشیات برآمدکرلی ہیں اور اس سلسلے میں ملزمان کے خلاف6094مقدمات درج کیے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق پولیس نے منشیات کے 136مقدمات درج کیے اور اس سلسلے میں منشیات کے 226افراد کو منشیات تیار اور سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکیا،صوبائی حکومت نے منشیات کی11فیکٹریاںتباہ کردیں اور اس کے دوران62.2ٹن منشیات میں استعمال ہونے والا کیمیکل بھی قبضے میں لے لیا،جوکہ31ہزارافراد استعمال کرتے تھے،11ہزار افراد کو بحالی مراکز میں بھیج دیا گیا ہے،جبکہ منشیات کے ایک لاکھ پودے بھی تباہ کردیے گئے ہیں پولیس نے2018کے دوران 12ہزار ایسے مقامات پر چھاپہ مارا جہاں منشیات استعمال کی جاتی تھیں۔