My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وسیم اختر. Show all posts
Showing posts with label نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وسیم اختر. Show all posts

نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وسیم اختر

کراچی کی منتخب بلدیاتی قیادت اپنے نوجوانوں کی ہرممکن مدد اور سرپرستی کررہی ہے،میئر

کراچی(ایچ ایم نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، کراچی کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں مگر ہمارا نظام ایسا ہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے موقع کم ہی ملتے ہیں، کراچی کی منتخب بلدیاتی قیادت اپنے نوجوانوں کی ہرممکن مدد اور سرپرستی کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یوتھ فیڈریشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے محمد عمرخان کی قیادت میں گزشتہ روز میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، یوتھ فیڈریشن کے وفد نے بتایا کہ ادارہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کیا گیا ہے اور نوجوان مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،’’اپنا کراچی، سنواروں کراچی‘‘ منصوبے کے تحت نوجوانوں کو کراچی کو خوبصورت بنانے اور اس شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کی تربیت اور ذہن سازی کی جاتی ہے، میئر کراچی نے نوجوانوں کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی سطح پر کراچی یوتھ فیڈریشن کی مثبت سرگرمیوں میں ہرممکن مدد اور تعاون کرے گی، یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام اسی ماہ کراچی یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف ہونے والے سیمینار میں میئر کراچی شرکت کریں گے جبکہ دیگر سرگرمیوں میں بلدیہ عظمیٰ کراچی تعاون کرے گی تاکہ یوتھ فیڈریشن شہر کی ترقی اور خوبصورتی میں عملی اقدامات کے لئے نوجوانوں کو تیار اور متحرک کرسکے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسے لوگ برسراقتدار ہیں جن کو شہر کی ترقی اور مسائل کے حل سے دلچسپی نہیں لہٰذا اب شہر کے لوگ خصوصاً نوجوانوں اور مخیر حضرات کو اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، ہم اتحاد اور اتفاق سے اس شہر کے مسائل حل کریں گے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels