ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکار عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ رنبیر کپور کا ماضی اگرچہ منفی رہا ہے لیکن وہ ایک اچھے انسان ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ ان کے بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور نے ان کی کام کو لے کر بے چینی کو دور کرنے میں ان کی کافی مدد کی۔ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ یہ رشتہ نہیں دوستی ہے، میں بہت ایمانداری سے یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ نہایت خوبصورت احساس ہے بس ہمارے رشتے کو کسی کی نظر نہ لگے۔ عالیہ نے مزید بتایا کہ وہ رنبیر کپور کے ماضی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ افیئرز سے واقف ہیں، جس پر ان کا ماننا ہے کہ 'رنبیر مشکل نہیں ہیں، وہ بہترین انسان ہیں، بس ان کا ماضی منفی رہا، لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ یہ کسی بھی شخص کی زندگی کا حصہ ہوسکتا ہے'۔ رنبیر کپور سے شادی کرنے کے حوالے سے عالیہ بھٹ نے کہا کہ 'اس وقت اگر کوئی سوال مجھے سب سے زیادہ پریشان کرتا ہے تو وہ یہی ہے، ہر صبح میں اٹھتی ہوں اور میرے سامنے خبر آتی ہے کہ میں شادی کررہی ہوں، لیکن رنبیر کو ان سب کی عادت ہے۔
Showing posts with label منفی ماضی کے باوجود رنبیر کپور اچھے انسان ہیں‘ عالیہ بھٹ. Show all posts
Showing posts with label منفی ماضی کے باوجود رنبیر کپور اچھے انسان ہیں‘ عالیہ بھٹ. Show all posts