My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label گرفتار صحافیوں سے متعلق سوال پر ایردوآن امریکی ٹی وی میزبان پر برس پڑے. Show all posts
Showing posts with label گرفتار صحافیوں سے متعلق سوال پر ایردوآن امریکی ٹی وی میزبان پر برس پڑے. Show all posts

گرفتار صحافیوں سے متعلق سوال پر ایردوآن امریکی ٹی وی میزبان پر برس پڑے

 ایک صحافی کی طرح بات چیت کرو تا کہ میں سیاست دان کی طرح تمہارے جوابات دوں،چبھتے سوالات پر ردعمل

انقرہ (ایچ ایم نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے حکومت کی جانب سے وسیع پیمانے پرگرفتاریوں بالخصوص صحافیوں کے حراست میں لیے جانے سے متعلق سوال پر کے امریکی ٹی وی کے میزبان کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایردوآن نے ترکی کی جیلوں میں صحافیوں کی موجودگی کی تردید کی بلکہ سینہ زوری کرتے ہوئے ان تمام پر باغی ہونے کا الزام عائد کیا۔ جب امریکی ٹی وی کے میزبان نے ترکی کے صدر کی بات کو زیر بحث لانے کی کوشش کی تو ایردوآن بگڑ گئے اور میزبان سے کہا کہ تم میرے ساتھ ایک صحافی کی طرح نہیں بلکہ تحقیق کار کی طرح پیش آ رہے ہو۔میزبان نے بتایا کہ 2016 میں ناکام انقلاب کی کوشش کے بعد سے ترکی میں کم از کم 180 میڈیا ہائوسزکی جبری بندش عمل میں آئی، 2 لاکھ ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا اور کم از کم 100 صحافیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا۔ اسی طرح سیکڑوں دیگر افراد کے خلاف بنا ثبوت کے دہشت گردی کے الزام میں عدالتی کارروائی انجام دی گئی۔ان چبھتے ہوئے حقائق پر ایردوآن کے پاس امریکی ٹی وی کے میزبان پر غصہ اتارنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ ترکی کے صدر نے میزبان سے کہا کہ تم پر لازم ہے کہ ایک صحافی کی طرح بات چیت کرو تا کہ میں ایک سیاست دان کی طرح تمہارے سوالات کے جوابات دوں۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels