بیروت(ایچ ایم نیوز)حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کا اسرائیل سے وابستہ جیل کے سابق سربراہ عامر فخوری کی لبنان کی فوجی عدالت سے بریت کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ باتیں نصراللہ نے مقامی ٹی وی چینل المنار پر نشر کی جانے والی تقریر میں کیں۔لبنان کی فوجی عدالت نے منگل کو ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں عامر فخوری پر سے تمام الزامات ہٹا لیئے گئے تھے، عامر فخوری پر الزام تھا کہ اس نے جنوبی لنبان کے علاقہ خیام میں قیدیوں پر تشدد کرنے میں اسرائیل سے تعاون کیا۔فخوری ستمبر 2019سے لبنان میں قید ہو چکے ہیں ۔لبنان کے ریاستی پراسیکیوٹر غسان اویدات نے ریاستی کمشنر سے کہا ہے کہ فخوری کی رہائی کے فوجی ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف ایک اپیل دائر کریں۔تاہم جمعرات کو ایک امریکی آسپری میرین لبنان میں امریکی سفارتخانے میں اترتے دیکھا گیا ہے اور فخوری کو ملک سے نکال کر امریکہ لے جایا گیا ہے۔لبنانی وزیر برائے خارجہ امور ناصف حیتی نے فخوری کی رہائی پر لبنان میں امریکی سفیر ڈورتھی شیعہ کو طلب کیا ہے۔
Showing posts with label حزب اللہ نے لبنانی جیل سے اسرائیلی جاسوس کی رہائی کے معاہدے میں شمولیت کی تردید کر دی. Show all posts
Showing posts with label حزب اللہ نے لبنانی جیل سے اسرائیلی جاسوس کی رہائی کے معاہدے میں شمولیت کی تردید کر دی. Show all posts