نیلم(ایچ ایم نیوز)انجمن ہلال احمر نیلم،DDMAاور شہری دفاع کے زیراہتمام خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ ،تفصیلات کے مطابق انجم ہلال احمرضلعی برانچ نیلم،DDMA نیلماورشہری دفاع کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس نیلم میں 2 روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا جس میں محکمہ پولیس ، ڈی سی آفس کے سٹاف کے علاوہ ہلال احمرنیلم اور شہری دفاع کے رضاکاران نے شرکت کی ۔ شرکاء ٹریننگ کو ابتدائی طبعی امداد ، ان پھٹا دھماکہ خیز مواد، فائرفائٹنگ ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور Search & Rescue کے حوالے سے تر بیت دی گئی ،ٹریننگ میں DDMA نیلمDRM آفیسر محمداختر ایوب ،ریڈکریسنٹ کے ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ ٹریننگ آفیسر طاہر ضیاء CLO قاضی بلال، ناصربخاری اورشہری دفاع کے امتیاز شیخ DDMA سے خواجہ شفیق نے تربیت فراہم کی دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر DC نیلم راجہ محمود شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر راجہ عمر طارق اوردیگر ضلعی آفیسران نے خطاب کیا اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں،نیلم میں اس نوعیت کی ورکشاپس کے مزید انعقاد پر زوردیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
Showing posts with label انجمن ہلال احمر نیلم، ڈی ڈی ایم اے اور شہری دفاع کے زیراہتمام خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ. Show all posts
Showing posts with label انجمن ہلال احمر نیلم، ڈی ڈی ایم اے اور شہری دفاع کے زیراہتمام خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ. Show all posts