وفد کی قیادت کرتے ہوئے کینیڈا کے دورہ میں وفد کی قیادت کرنے والے وزیر کان کنی کا ٹیسٹ مثبت آیا، وفد میں ایوان صدر سے بھی ایک نمائندہ شامل تھا، وزیرتعلیم ، علاقائی انتظامیہ کے وزیر اور وزیر خارجہ کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں،سرکاری بیان
اواگا دوگو(ایچ ایم نیوز)برکینیا فاسو کے وزیر کان کنی و معدنیات عمرا اڈانی کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد ملک میں متاثرہ وزرا کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے کینیڈا کے دورہ کرنے کے بعد اڈانی کا ٹیسٹ مثبت آیا،مزید کہا گیا ہے کہ وفد میں ایوان صدر سے بھی ایک نمائندہ شامل تھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب تک وہ مستحکم حالت میں گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔اڈانی کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے ملک کے چوتھے وزیر بن گئے ہیں اس سے قبل جمعہ کو ملک کے وزیرتعلیم ، علاقائی انتظامیہ کے وزیر اور وزیر خارجہ کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔برکینیا فاسو میں کرونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ کیس 9 مارچ کو سامنے آیا تھا اور اب ملک میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 40 تک پہنچ چکی ہے۔برکینیا فاسو کے صدر روچ مارک کرسٹیان کبور نے جمعہ کی شام ملک میں 7 بجے شام سے 5 بجے صبح تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔اور ریل، زمینی اور ہوائی سرحدیں بند کر دی ہیں، ان اقدامات کا اطلاق 21 مارچ کی نصف شب سے ہو گا۔