My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا تو ماحول میں واضح تبدیلی آئیگی، وزیراعظم. Show all posts
Showing posts with label پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا تو ماحول میں واضح تبدیلی آئیگی، وزیراعظم. Show all posts

پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا تو ماحول میں واضح تبدیلی آئیگی، وزیراعظم

شجرکاری پاکستان کی ضرورت ہے،پاکستان نے جنگلات میں ساڑھے 6 فیصداضافہ کیا، عہد کریں کہ 18اگست تک سب نے 2 پودے لگانے ہیں،ہمیں درخت لگانے میں نوجوانوں کا تعاون چاہیے ، شجرکاری مہم میں پاک فوج مکمل شرکت کریگی،آلودگی سے بچے بیماریوں کاشکارہورہے ، وزیراعظم عمران خان کا شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجرکاری پاکستان کی ضرورت ہے،پاکستان نے جنگلات میں ساڑھے 6 فیصداضافہ کیا، ہرپاکستانی کم ازکم 2پودے ضرورلگائے، ہمیں درخت لگانے میں نوجوانوں کا تعاون چاہیے ، ہم نے پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا تو ماحول میں واضح تبدیلی آئیگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان ملک کامستقبل ہیں، پاکستان کووہ ملک بناسکتے ہیں جودنیاکیلیے مثال بنے، 5 سال میں ہم نے کے پی میں ایک ارب درخت لگائے، عالمی تنظیم نے ہماری کوشش کااعتراف کیا، عالمی تنظیم نے تسلیم کیاکہ کے پی میں درخت 6.5 فیصد تک بڑھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نے کم پیسوں میں درخت لگانے کاہدف پوراکیا، ہم نے طاقت ورٹمبرمافیاکامقابلہ کیااوران کوشکست دی، ہم نے اب درخت لگانے پر پورے پاکستان میں کامیاب ہونا ہے۔عمران خان نے کہا ہمیں درخت لگانے میں نوجوانوں کاتعاون چاہیے، اگرایک ڈگری سینٹی گریڈبھی گرمی بڑھی تونوجوانوں کامستقبل مشکل ہوجائیگا، درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرتیزی سے پگھلنے لگیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اچھا پاکستان دیناہے توسب کومہم میں شرکت کرنی ہوگی، ہرپاکستانی کم ازکم 2پودے ضرورلگائے، عہد کریں کہ 18اگست تک بڑے بچے سب نے 2پودے لگانے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہم نے پودے لگانے کاہدف حاصل کرلیاتوماحول میں واضح تبدیلی آئیگی، درخت لگانے سے موسم ٹھنڈارہتاہے اورماحولیاتی آلودگی کیخلاف مددملتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اب لوگوں کیلیے خطرہ بنتی جارہی ہے ، لاہورمیں اب درخت صرف5فیصدرہ گئے ہیں وہاں آلودگی بڑھ رہی ہے، پاک فوج اوراداروں سمیت سب مہم میں بھرپورحصہ لیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں بہت خوش قسمت ہیں،60 فیصدپاکستانی 30 سال سے کم ہیں، سب نے18اگست کوکم ازکم 2درخت لگانے ہیں۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels