My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label گیس کی قیمتو ں میں اضا فہ صنعتی شعبے کو شدید متا ثر کر ے گا ،صدر ایف پی سی سی آئی. Show all posts
Showing posts with label گیس کی قیمتو ں میں اضا فہ صنعتی شعبے کو شدید متا ثر کر ے گا ،صدر ایف پی سی سی آئی. Show all posts

گیس کی قیمتو ں میں اضا فہ صنعتی شعبے کو شدید متا ثر کر ے گا ،صدر ایف پی سی سی آئی

پاکستان کی معیشت اچا نک تبدیلیو ں کو برداشت کر نے کی حالت میں نہیں،برآمد ات  ہد ف سے نیچے ہیں، اضا فہ نہیں ہو رہا ،میاں انجم نثا ر 
 حکومت گیس کے نر خو ں میں اضا فے کی تجو یز فوری واپس لے جس سے صنعت کو بند ہونے کا سامنا کر نا پڑے گا ،بے روزگار ی میں اضافہ ہوگا

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاں انجم نثارنے گیس کی قیمتوں میں اضا فے کے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس تجو یز پر عمل در آمد بند کر یں۔انہو ں نے کہاکہ وزارت پیٹر ولیم کی تجو یز سے صنعتی شعبے خصو صاًبرآمد کنندگان اور ویلیو ایڈڈسیکٹر کو شدید نقصان ہو گا ۔ میاں انجم نثارنے اس خدشے کا اظہار کیا کہ گیس کی بڑھتی ہو ئی قیمتو ں سے توانا ئی کی لا گت کے ساتھ ساتھ بر آمد ہو نے والے سا مان کی پیداواری لا گت پر بھی اثر پڑے گا ۔ اس سے بین الاقوامی ما رکیٹ میں صنعت کی کا رکردگی کو بڑھانے میں رکا وٹ پیدا ہو گی جہا ں صنعت کو پہلے شدید پر یشا نی کا سامنا ہے ۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ اس ضا فے سے عام لو گو ں کی پریشا نی میں اضا فہ ہو گا جو پہلے ہی 14.6 فیصد افرا ط زر کے دبا ئو اور ڈالر کے مقا بلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کم قو ت خرید کا سامنا کر رہے ہیں اور اس کے سا تھ ساتھ تجا رتی اور صنعتی صارف بھی اس کو بر داشت نہیں کر پا ئیں گے ۔ گذشتہ سا ل گیس کی قیمتو ں میں پہلے ہی 31فیصد اضا فہ ہو ا ہے ۔ اس سال قبل اوگرا نے گیس کی قیمتو ں میں 214 فیصد اضا فے کی تجو یز پیش کی تھی ۔ ECC  نے گذ شتہ اجلاس کے دوران گیس کی قیمتو ں میں اضا فے کی تجو یز کو موخر کر دیا تھا ۔میاں انجم نثار نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اچا نک تبدیلیو ں کو برداشت کر نے کی حالت میں نہیں ہے پاکستان کی برآمد ات اب بھی ہد ف سے نیچے ہیں جن میں اضا فہ نہیں ہو رہا ۔ اس مر حلے پر گیس کی قیمت میں اضا فہ معیشت کو مز ید مشکلا ت سے دو چار کر دے گا جو کہ پہلے سے ہی دبا ئوشکا رہے ۔ پاکستان کو  قیمتو ں میں استحکام رکھنے کی ضرورت ہے خصو صاًمینو فیکچر نگ اور بر آمدی شعبے کے توازن کو برقرار رکھے تا کہ معیشت تر قی کی راہ پر گا مز ن ہو سکے جس کے لیے مو جو دہ حکومت سخت جدوجہد کر رہی ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی میا ں انجم نثار نے حکومت پر زور دیا کہ وہ گیس کے  نر خو ں میں اضا فے کی تجو یز کو فوری واپس لے جس سے صنعت کو بند ہونے کا سامنا کر نا پڑے گا جس کا نتیجہ با لآخربے روزگاری کا با عث بنے گا ۔ 

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels