بیجنگ (ایچ ایم نیوز) چین اور فلپائن دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیئے اہم اتفاق رائے پرپہنچ گئے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر22ویں مذاکرات منعقد ہوئے جس میں بحیرہ جنوبی چین سمیت علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پراتفاق کیا اورمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا جس سے ناصرف چین اورفلپائن کی ترقی کے لئے معاونت فراہم ہوگی بلکہ اس سے خطے کی ترقی اورخوشحالی بھی ممکن ہوگی۔
Showing posts with label چین اور فلپائن دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیئے اہم نقاط پر متفق. Show all posts
Showing posts with label چین اور فلپائن دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیئے اہم نقاط پر متفق. Show all posts