بنکاک (ایچ ایم نیوز)آسیان وزرائے خارجہ اجلاس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جامع علاقائی معاشی شراکت دار ی کے حوالے سے مذاکرات پر اس سال کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تجارت کو مزید وسعت دی جائے ، اجلاس کے بعد مشترکہ علامیہ میں کہا کیا گیا ہے کہ آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں ،علامیہ میں آسیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے وابسطہ شراکت داروں کو کہا گیا ہے کہ جامع علاقائی معاشی شراکت دار ی مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ایک دوسرے ساتھ تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر کرے ، دریں اثنا اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیاگیا ہے کہ نتائج حاصل کرنے کیلئے آسیان کمیونٹی وژن2025 اور آسیان لیڈرز وژن سٹیٹمنٹ آن پارٹنر شپ پر عمل کیا جائے گا ،وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سمیت دوسرے چیلنجز کو بھی حل کیا جائے ۔
Showing posts with label جامع علاقائی معاشی شراکت داری مذاکرات رواں سال کامیاب ہو جائیں گے ، آسیان علامیہ. Show all posts
Showing posts with label جامع علاقائی معاشی شراکت داری مذاکرات رواں سال کامیاب ہو جائیں گے ، آسیان علامیہ. Show all posts