My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label رابی پیر زادہ کو جنگلی حیات رکھنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا. Show all posts
Showing posts with label رابی پیر زادہ کو جنگلی حیات رکھنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا. Show all posts

رابی پیر زادہ کو جنگلی حیات رکھنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(ایچ ایم نیوز)معروف گلوکارہ  رابی پیر زادہ کو جنگلی حیات رکھنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر کارروائی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے تحقیقات کیں اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے ماڈل ٹاون لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ حکام کے مطابق اژدھا، مگر مچھ اور سانپ وغیرہ رکھنا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، ایسے جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔وائلڈ لائف کی جانب سے کئے جانے والے جرمانے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مودی کے خلاف بولنے پر ہمارے سرکاری اداروں کو ہوش آیا ہے اور انہوں نے مجھے جرمانے کئے، میں نے سانپ اور مگرمچھ جیسے جانور تو کئی مہینوں سے رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سانپ، مگر مچھ اور اژدھا کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر میں جاری جارحیت پر للکارا تھا۔ویڈیو میں دیکھا گیا تھا رابی پیرزادہ کشمیری لباس زیب تن کیے ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ایک کشمیری لڑکی کی مودی کے خلاف تیاری، ویسے تو اسے جہنم میں جانا ہی ہے مگر اس جیسے انسان کی دنیا بھی جہنم ہونی چاہیے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels