فائنل میچ میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخی کھیلا جائے گا،ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی،انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے
لارڈز(ایچ ایم نیوز ) ورلڈ کپ 2019 میں دنیائے کرکٹ کو نیا ورلڈ چیمپئن(آج) اتوار کو ملے گا، ایونٹ کا فائنل میچ میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخی گراونڈ لارڈز میں کھیلا جائے گا،ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی،انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گرانڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہوں گی ۔دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت پائیں۔دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔