My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label چکوٹھی،بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی جاری 158روز بعد بھی بس سروس بحال کر نے سے انکار. Show all posts
Showing posts with label چکوٹھی،بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی جاری 158روز بعد بھی بس سروس بحال کر نے سے انکار. Show all posts

چکوٹھی،بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی جاری 158روز بعد بھی بس سروس بحال کر نے سے انکار

آرپار اپنے پیاروں کے ہاں بکراعید منانے والوں کی خوشیاں مانند پڑ گئیں،منقسم کشمیر میں آنے جانے والے پریشانی اور مشکلات سے دو چار، انٹرا کشمیر تجارت سے منسلک ہزاروں افراد148روز سے بے روزگاری کا شکار،منقسم کشمیر کے دونوں اطراف کے ٹریول اینڈ ٹریڈ سینٹروں پرکئی ماہ سے مسلسل سناٹا اور مایوسی

چکوٹھی(ایچ ایم نیوز)بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی جاری 158روز گذرنے کے بعد بھی آئندہ ہفتے پانچ اگست بروز پیر سرینگر مظفرآباد بس سروس بحال کر نے سے انکار کر دیا آرپار اپنے پیاروں کے ہاں بکراعید منانے والوں کی خوشیاں مانند پڑ گئیںمنقسم کشمیر میں آنے جانے والے پریشانی اور مشکلات سے دو چار ہو جبکہ انٹرا کشمیر تجارت سے منسلک ہزاروں افراد148روز سے بے روزگاری کا شکارمنقسم کشمیر کے دونوں اطراف کے ٹریول اینڈ ٹریڈ سینٹروں پرکئی ماہ سے مسلسل سناٹا اور مایوسی۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے بعد بھارتی حکام نے بکرا عید پر بھی آر پار عید منانے والوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا جمعہ کے روز ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے ای میل کے زریعے سرینگر پاسپورٹ آفس کو آگاہ کیا کہ آئندہ ہفتے پانچ اگست کے روز آزاد کشمیر کے 20 مسافر سرینگر جانا چاہتے ہیں اس کے جواب میں بھارتی حکام نے ای میل میں کہا کہ لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کی مرمتی کے کام کے باعث آئندہ ہفتے پانچ اگست کے روز بھی سرینگر مظفرآباد بس سروس معطل رہے گی بھارت کی جانب سے معطل کی گئی سرینگر مظفرآباد بس سروس کو 158اور ٹرک سروس کی معطلی کو148دن مکمل ہو گئے سینکڑوں مسافروں کی سفری دستاویزات کی بھارت کی جانب سے بس سروس کی مسلسل معطلی کے باعث معیاد ختم ہو گئی یاد رہے کہ پچیس فروری کے روز آخری بار سرینگر مظفرآباد بس سروس اور آٹھ مارچ کو ٹرک سروس نے لائن آف کنٹرول کو چکوٹھی اوڑی امن برج سے کراس کیا تھا سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کی مسلسل معطلی سے آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں اور ایل او سی تاجروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہاہے مسافروں اور تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کو بحال کیا جائے تانکہ آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں اور تاجروں کی پریشانیاں کم ہوں اس حوالہ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر ا مودی کو فوری کوئی قدام اٹھانا چاہیے تانکہ منقسم کشمیر کے عوام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ممکن ہو148روز سے سرینگر مظفرآباد ٹرک سروس کی معطلی سے منقسم کشمیر کے ہزاروں افراد بے روزگار ہونے کے علاوہ آر پار تاجروں کے اربوں روپے پھنس چکے ہیں یاد رہے کہ2005ء میں شروع ہونے والی سرینگر مظفرآباد بس سروس کے مسافر ہر ہفتے کے پیر کے روز لائن آف کنٹرول کراس کرتے تھے جبکہ سرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے لدے ٹرک منگل تا جمعہ ہفتہ میں چار دن لائن آف کنٹرول کراس کر کے آر پار جاتے تھے اس سے قبل کھبی بھی اتنے لمبے عرصہ کے لیے سرینگر مظفرآباد ٹرک اور بس سروس کو بند نہیں کیا گیا یہ پہلا موقعہ ہے جب بھارت نے اتنے لمبے عرصہ سے تجارت اور بس سروس معطل کر رکھی ہے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels