بیجنگ(ایچ ایم نیوز) ؒ چین کے محکمہ شماریات نے "آبادی میں مستحکم اضافہ ، معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری" کے عنوان سے رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں میں آبادی کی کل تعداد میں "تیز اضافہ "، "مستحکم اضافے "میں تبدیل ہو چکا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق دو ہزار اٹھارہ تک چین کی کل آبادی ایک ارب چالیس کروڑ کے قریب تھی۔ آبادی کے مجموعی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے ، ثقافتی معیار اور صحت کے معیار کی بلندی کی وجہ سے زیادہ معاشی و معاشرتی فوائد پیدا ہوئے ہیں اور یہ عناصر چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی حامل ترقی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
Showing posts with label چین کی کل آبادی 1 ارب40 کروڑ افراد پر مشتمل ، رپورٹ. Show all posts
Showing posts with label چین کی کل آبادی 1 ارب40 کروڑ افراد پر مشتمل ، رپورٹ. Show all posts