My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label اب صارفین اس ماہ کے آخر میں واٹس ایپ سے محروم. Show all posts
Showing posts with label اب صارفین اس ماہ کے آخر میں واٹس ایپ سے محروم. Show all posts

31 دسمبر کوموبائل صارفین واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے

Image result for whatsapp
درحقیقت ونڈوز فونز کے صارفین کے لیے 31 دسمبر کو واٹس ایپ سپورٹ ختم ہوجائے گی۔
 یکم جنوری سے ونڈوز فونز کے صارفین کے لیے اس مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں بگز فکسز، اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔
اور ہاں ونڈوز فونز میں اس کے بیشتر فیچرز کسی بھی وقت اچانک کام کرنا بند بھی کردیں گے۔
ونڈوز فون مائیکرو سافٹ کا وہ آپریٹنگ سسٹم ہے جس کو خود کمپنی نے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 0.28 فیصد صارفین ونڈوز موبائل استعمال کررہے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 74.85 فیصد ہے۔
اس بات کا اعلان واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور ان فونز کے لیے آخری اپ ڈیٹ بھی جون 2019 میں جاری کی گئی تھی۔
ونڈوز فونز سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔
31 دسمبر کو ونڈوز فونز کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کا نمبر آئے گا۔
واٹس ایپ کے ایف اے کیو پیج کے مطابق یکم فروری 2020 سے ان تمام آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کردیے جائے گی جو آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہوں گے جو کہ 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اگر صارفین آئی او ایس کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرلیں تو وہ واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔
اس سے پہلے یہ کمپنی اعلان کرچکی ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی۔


alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels