افغان تارکین وطن ہلکے ہائپو تھرمیا میں مبتلا تھے، پکڑے نہ جاتے تو جان کو خطرہ تھا
پیرس(ایچ ایم نیوز)فرانسیسی بندرگاہ سے چار بچوں سمیت آٹھ افغانی تارکین وطن ایک ٹرک سے بر آمد کئے گئے ہیں، ٹرک میں موجود تارکین وطن ہلکے ہائپوتھرمیا میں پائے گئے تھے، اس وقت ٹرک کا درجہ حرارت 7c تھا اور اگر یہ افغانی دوران چیکنگ کے دوران نہ پکڑے جاتے تو ان کی جان کو خطرہ تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی بندرگاہ سے آٹھ افغانی تارکین وطن ایک ٹرک سے بر آمد کئے گئے ہیں ۔ان افغانیوں کو فرانس کی کیلیس بندرگاہ کے راستے لندن سمگل کیا جاناتھا مگر لندن میں 39 تارکین وطن کی ہلاکت کے باعث سخت چیکنگ پر چار بچوں سمیت آٹھ افغانیوں کو برآمد کرکے فوری اسپتال بھجوا دیا گیا ۔بندرگاہ پر ایک ٹرک میں چار بچوں سمیت آٹھ تارکین وطن ہلکے ہائپوتھرمیا میں پائے گئے تھے۔عدالتی ذرائع کے مطابق ، رومانیہ کے دو ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وقت ٹرک کا درجہ حرارت 7c تھا اور اگر یہ افغانی دوران چیکنگ نہ پکڑے جاتے تو ان کی جان کو خطرہ تھا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ سے آنے والی ٹرالر کے کنٹینر سے 39 تارکین وطنوں کی لاشیں ملی تھیں۔