ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور ان کی حیثیت ایک عوامی شخصیت جیسی ہے، تاہم وہ قطب مینار نہیں ہے کہ ہر کوئی آکر ان کی تصاویر کھینچے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق تاپسی پنو نے اعتراف کیا کہ بعض مرتبہ حقیقی زندگی میں فلمی انداز اپنانے پر انہیں خود بھی اپنے اوپر حیرت ہوتی ہے اور وہ سوچتی ہیں کہ شاید ان کے وجود میں کوئی اور آ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ اپنی بہن کے ساتھ گھومنے کے لیے باہر جا رہی تھیں کہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار شخص نے انہیں دیکھ کر اپنا موبائل فون نکال کر ان کی تصویر کھینچنا شروع کی جس پر پر وہ غصے میں آگئیں اور انہوں نے ایسی حرکت کرنے والے شخص کو انتہائی غصے میں کہا کہ وہ اپنی فون بند کرکے جیب میں رکھیں، ورنہ وہ اسے توڑ دیں گی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ تصویر کھینچنے والے شخص کو ایسی دھمکی دینے کے بعد انہیں بھی اپنے رویے پر حیرت ہوئی اور انہوں نے سوچا کہ دھمکی دینے والی خاتون وہ نہیں ہیں۔ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس شخص کا رویہ انتہائی غلط نہیں تھا، تاہم انہیں یہ عمل مناسب نہیں لگا۔اداکارہ کے مطابق اگرچہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور ان کی حیثیت ایک عوامی شخصیت جیسی ہے، تاہم وہ قطب مینار نہیں ہے کہ ہر کوئی آکر ان کی تصاویر کھینچے۔
Showing posts with label قطب مینار نہیں ہوں کہ ہر کوئی آکر تصاویر کھینچے‘ تاپسی پنو. Show all posts
Showing posts with label قطب مینار نہیں ہوں کہ ہر کوئی آکر تصاویر کھینچے‘ تاپسی پنو. Show all posts