My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label ہانگ کانگ معاملے پرامریکا سمیت کوئی بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے،چین. Show all posts
Showing posts with label ہانگ کانگ معاملے پرامریکا سمیت کوئی بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے،چین. Show all posts

ہانگ کانگ معاملے پرامریکا سمیت کوئی بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے،چین

یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے، اعلی معیاری خود مختاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ایک ملک دو نظام بہترین حل ہے، یانگ جے 

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے خارجہ کمیشن کے دفتر کے سربراہ یانگ جے چھی نے ہانگ کانگ کے امور کے حوالے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیا۔یانگ جے چھی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد "ایک ملک دو نظام"،" ہانگ کانگ کی حکمرانی ہانگ کانگ کے عوام کے ہاتھ میں" اور اعلی معیاری خود مختاری کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔حقائق سے یہ ثابت ہوچکاہے کہ ایک ملک دو نظام نا صرفہانگ کانگ کے مسئلے کے حل کے لئے بہترین منصوبہ ہے بلکہ واپسی کے بعد ہانگ کانگ کی پائیدار خوشحالی اور استحکام کے لئے بھی بہترین ہے۔رواں سال جون میںہانگ کانگ کے اندرکچھ شر پسندوں نے پولیس اوران کے دفاتر پرحملے کیے اور پرتشدد راستہ اختیار کیا، جس سے عوامی سلامتی ، سماجی نظام ، معیشت ،عوامی زندگی اور ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا۔چین کی مرکزی حکومت مجرموںکو سزا دینے کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کی حکومتیں ہانگ کانگ کے شر پسند وںکی حوصلہ افزائی کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا یہ عمل چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔مذکورہ عمل سے چین اور ان ممالک کے درمیان تعلقات کی صحت مندانہ ترقی کو نقصان پہنچے گا۔چین اس حوالے سے شدید مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ہانگ کانگ کے امور چین کا اندرونی معاملہ ہے۔کسی غیرملکی حکومت، تنظیم یافرد کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels