My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے،صوبائی وزیر صنعت سندھ. Show all posts
Showing posts with label صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے،صوبائی وزیر صنعت سندھ. Show all posts

صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے،صوبائی وزیر صنعت سندھ

 حکومت سندھ صنعتوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وفاق کا تعاون حاصل ہو یا نہ ہو، اکرام اللہ دھاریجو  
 صنعتوں کے لیے ون ونڈو آپریشن کا نظام لایا جائے، ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دیا جائے صدر کاٹی 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ صنعتی علاقوں میں تعمیر وترقی کے لیے مزید رقوم جاری کرے گی، انفرااسٹرکچر سے متعلق مسائل حل کیے جائیں گے، نئی صنعتیں لگانے والوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اﷲ دھاریجو نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)  کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے  ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان، سینیٹر عبدالحسیب خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے برآمدات و تجارت گلزار فیروز، سینیئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے بھی اظہارخیال کیا۔ صوبائی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے صنعتوں کو درپیش انفرااسٹرکچر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی واضح ہدایات ہیں اور صنعتی زونز میں تعمیر و ترقی کے لیے صوبائی حکومت مزید فنڈز جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صنعتوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی چاہے ہمیں وفاق کا تعاون حاصل ہو یا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی صنعتی انفرااسٹرکچر کے مسائل کے حل اور ایز آف ڈوئنگ بزنس سے متعلق اپنی تجاویز سامنے لائے، حکومت سنجیدگی کے ساتھ ان تجاویز پر غور کرتے ہوئے حکمت عملی تشکیل دے گی اور عملی اقدامات کرے گی۔ قبل ازیں صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے صوبائی وزیر صنعت اکرام اﷲ دھاریجو کو کورنگی صنعتی علاقے کی معاشی اہمیت اور پیدواری صلاحیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ صنعت کار برادری کا دیرنہ مطالبہ ہے کہ صنعتوں کو جن پینتیس سے چالیس اداروں کے سامنے جواب دہ بنایا گیا ہے اس سے پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت اس کے لیے ون ونڈو آپریشن کا نظام وضع کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں زراعت، سی فوڈ، پھل اور سبزیوں سمیت مختلف شعبوں میں پراسیسنگ انڈسٹری کی بے پناہ گنجائش ہے اس پر توجہ دی جائے۔ شہخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کا استحکام ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ پر منحصر ہے، صوبائی حکومت اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صنعتی علاقوں کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔سینیٹر عبدالحسیب خان نے حکومتی اور صنعت کار نمائندوں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کا فروغ باہمی مشاورت کے بغیر ممکن نہیں۔ سی ای او کائیٹ زبیر چھایا نے کہا کہ ایس ایم ایز اور کاٹیج انڈسٹری کے لیے کلسٹر بنائے جائیں۔ انہوں نے پرووینشل انڈسٹرئیل فیسیلیٹیشن بورڈ کو از سر نو فعال کرنے کی تجویز بھی دی۔ گلزار فیروز کا کہنا تھا کہ ملکی جی ڈی پی میں سندھ کا حصہ 43فی صد ہے اور صوبے میں انڈسٹرلائزیشن کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی کارکردگی کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پانچ کمبائن افلوئینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منظور دی تھی جن کی تعداد اب سات ہوچکی ہے تاہم ان کی تعمیر کے لیے کنٹریٹ فزیبیلٹی میں بیان کردہ لاگت سے زائد پر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان پلانٹس کی تکمیل میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے، کراچی کا ماحول اور صنعتیں اس منصوبے کی تکمیل میںمزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ تقریب میں صوبائی سیکریٹری برائے صنعت نسیم اللہ غنی، کاٹی کے سابق صدور اور ممتاز صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔ 

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels