کراچی(ایچ ایم نیوز)پاکستان اور بھارت نا صرف جنگی میدان بلکہ کھیل کے میدانوں میں بھی ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں۔ بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے جائز و ناجائز ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اب ممکن ہے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جب بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے۔سابق کرکٹر باسط علی نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے، اس کے بنگلادیش اور سری لنکا سے ابھی میچز باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس انداز میں بلو شرٹس افغانستان سے کھیلے وہ سب نے دیکھا، لوگ نہیں کہیں گے کہ وہ جان بوجھ کر ہارے، بھارت ایسے انداز میں کھیلے گا کہ کوئی بات بھی نہیں کرسکے گا، جب وہ آسٹریلیا سے کھیلے تھے تو اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ نہیں کی۔باسط علی نے دعوی کیا کہ 1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ لیگ اسٹیج میں پاکستان سے جان بوجھ کر ہارا تھا، عمران خان بھی اس بات سے اتفاق کریں گے، کیویز اپنے ہی ملک میں سیمی فائنل کھیلنے کیلیے ہارے تھے۔
Showing posts with label بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے،. Show all posts
Showing posts with label بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے،. Show all posts