واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی فوج کی کچھ تعداد افغانستان میں رہے گی۔امریکی فاکس نیوز ریڈیو کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا طالبان کے ساتھ 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کر لیتا ہے تو بھی امریکی افواج وہاں موجود رہیں گی کیونکہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی سطح کو کم کرکے 8,600 کیا جا رہا ہے، اس وقت افغانستان میں تقریبا 14 ہزار امریکی سروس ممبرز موجود ہیں، جن میں سے 5 ہزار شر اور سورش کی روک تھام کے لئے کارروائیوں میں مصروف رہتی ہیں۔
Showing posts with label امن معاہدے کے باوجود امریکا افغانستان میں موجود رہیگا، ٹرمپ. Show all posts
Showing posts with label امن معاہدے کے باوجود امریکا افغانستان میں موجود رہیگا، ٹرمپ. Show all posts