ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں 27 سال مکمل ہوگئے اس موقع پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں نیک تمنائوں سے نوازا ہے۔ کنگ خان نے 27 سال قبل فلم انڈسٹری میں دہلی کے ایک عام لڑکے نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنی محنت، لگن اوربہترین اداکاری سے بالی ووڈ کنگ کا خطاب حاصل کرلیا۔ 27 سال قبل 25 جون 1992 کو کنگ خان کی فلم دیوانہ ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کے بعد شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں سفر آسان نہیں تھا انہوں نے اس مشکل سفر میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے لیکن آج وہ بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکار ہیں۔ 27 سال مکمل ہونے کے موقع پر کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Showing posts with label بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 27 سال مکمل. Show all posts
Showing posts with label بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 27 سال مکمل. Show all posts