ممبئی (ایچ ایم نیوز) مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کیخلاف بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے آواز اٹھا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔ اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈان اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
Showing posts with label بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن نے بھی مودی سرکار کے مظالم کیخلاف آواز بلند کردی. Show all posts
Showing posts with label بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن نے بھی مودی سرکار کے مظالم کیخلاف آواز بلند کردی. Show all posts