1لاکھ11ہزار افراد فارغ ہوجائیں گے،تاہم حکومت انھیں نئی ملازمتیں فراہم کردے گی
کوئلے کی 5کانیں بند کرکے پیداوار میں2020تک 10ملین ٹن کمی کی جائے گی،مقامی حکام
ژینگ ژو(ایچ ایم نیوز)مرکزی چینی صوبے ہینان نے3برسوں کے دوران کوئلے کی پیداوار میں52.7ملین ٹن کی کمی کی ہے،مقامی حکام کے مطابق صوبہ ہینان 2020تک کوئلے کی پیداوار میں62.5ملین ٹن کمی کرنا چاہتا ہے،کوئلے کی پیداواری استعداد میں کمی کے باعث 1لاکھ11ہزار افراد فارغ ہوجائیں گے،تاہم حکومت انھیں نئی ملازمتیں فراہم کردے گی۔ اس سال کوئلے کی پیداواری استعداد میں کوئلے کی5کانیں بند کرکے 10ملین ٹن کمی کی جائے گی۔تاکہ 2020تک پانچ سالہ ہدف پورا کیا جاسکے۔