My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label انڈونیشیائی گلوکارہ منہ پر ٹیپ لگا کر ا پنی فیملی سمیت بٹیکو نامی مشق میں مصروف. Show all posts
Showing posts with label انڈونیشیائی گلوکارہ منہ پر ٹیپ لگا کر ا پنی فیملی سمیت بٹیکو نامی مشق میں مصروف. Show all posts

انڈونیشیائی گلوکارہ منہ پر ٹیپ لگا کر ا پنی فیملی سمیت بٹیکو نامی مشق میں مصروف

جکارتہ (ایچ ایم نیوز )انڈونیشیا کی مشہور گلوکارہ اینڈین نیانکشاف کیا ہے کہ وہ رات کواپنے منہ پر ٹپ لگا کر سوتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی مشہور گلوکارہ اینڈین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منہ پر ٹیپ لگی ہوئی اپنی ایک  تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ، ان کے شوہر اور 2 سالہ بیٹا اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر سوتے ہیں، اور پچھلے 3 مہینوں سے ان کی یہ پریکٹس جاری ہے۔اینڈین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت ایک  بٹیکو  نامی مشق میں مصروف ہیں جس کا مقصد سوتے وقت منہ کے بجائے ناک سے سانس لینا ہے، اینڈین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں بہترین نیند آتی ہے اور اس طرح نیند کے دوران ان کا گلا خشک ہو جانے کی شکایت بھی ختم ہو گئی ہے۔ بٹیکو کو 1950  میں کانسٹینٹن بٹیکو  نامی ڈاکٹر نے متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد سوتے وقت ناک سے سانس لینا تھا۔ڈاکٹرکا کہنا تھا کہ منہ بند کر کے سونے کے دوران ناک سے سانس لینے سے سانس کی نالی کے سبھی مسئلے دور ہو جاتے ہیں، دمیکے مریضوں کو ایسا کرنے سے افاقہ ہوتا ہے اور پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد متعدد ڈاکٹرز نے سوتے وقت منہ پر ٹیپ لگانے کے اس طریقے کو بچوں سمیت بڑوں کے لیے بھی خطرناک عمل قرار دیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سوتے میں اگر آپکو آکسیجن کی کمی محسوس ہو تو آپ کا دماغ آپکو ٹیپ اتارنے کا سگنل نہیں دیگا جس کے بعد آپ کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈاکٹرز کی رائے کے مطابق یہ طریقہ بچوں کے لیے بہت خطرناک ہے، 5 سال کی عمر کے بچے کے لیے بھی یہ عمل بہت سی مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، اینڈین کا 2 سال کا بیٹا اس عمل کے لیے بہت چھوٹا ہے۔ 

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels