کابل (ایچ ایم نیوز) افغان حکام کے مطابق افغان سپیشل فورسز کے آپریشن میں طالبان کے قید سے 15 افراد بازیاب کرائے گئے ہیں ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق خصوصی فورسز کا آپریشن شمالی صوبہ قندوز میںکیا گیاہے ، خصوصی فورسز کے کمانڈر نے شنہوا کو بتایا ہے کہ یہ آپریشن امام صاحب ضلع میں کیا گیاہے اور اس کے نتیجے میں 8سپاہی اور 7سویلین طالبان کے قید سے رہا کیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران طالبان کے اسحلہ کے ڈپو بھی تباہ کئے گئے ہیں ،رہائی جانے والے تمام افراد کو طبی معائنے کیلئے آرمی کیمپ میں منتقل کیاگیا ہے اور جلد ہی اپنے گھرانوں کے ساتھ ملاقات کریں گے ،واضح رہے کہ طالبان جنگجوئوں نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی رد عمل نہیں دیا ہے ۔
Showing posts with label افغان خصوصی فورسز کا آپریشن،15 افراد کو طالبان کے قید سے بازیاب کرالیاگیا. Show all posts
Showing posts with label افغان خصوصی فورسز کا آپریشن،15 افراد کو طالبان کے قید سے بازیاب کرالیاگیا. Show all posts