ہنڈورس ،ایلسلواڈور اور گوئٹے مالاکے ان افراد کو ٹریکٹر ٹرالر کے ذریعے سمگل کیاجارہا تھا
میکسیکو سٹی(ایچ ایم نیوز) میکسیکوکی وفاقی پولیس نے سنٹرل امریکہ کے 228غیر قانونی تارکین وطن کو رہا کرالیا ہے،جنہیں ٹریکٹر ٹرالر میںسمگل کیاجارہا تھا،بچوں کے تحفظ وسلامتی وزارت کے مطابق سرکاری حکام نے جنوبی ریاست چیا پاس کی شاہراہ پرمعمول کی چیکنگ کے دوران ایک سامان بردار گاڑی کو روکاتو اس میں228تارکین وطن موجود تھے،ڈرائیور اور اس کے معاون کو گرفتار کرکے افراد کو رہاکرالیا گیا۔ان افراد کا تعلق ہنڈورس ،ایلسلواڈور اور گوئٹے مالاسے تھا۔افراد کو گرفتار کرکے متعقلہ حکام کے حوالے کردیا ہے میکسیکو نے اپنی سرحد پر امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے نیتجے میں نگرانی سخت کردی ہے۔
0 comments:
Post a Comment