میگا بجٹ فلم میں ملٹی سٹارزکاسٹ شامل ،محرم کے بعد ریلیزکی جائیگی،فلمسازواداکارکی گفتگو
لاہور(ایچ ایم نیوز )فلمسازواداکارسونوبھٹی کی نئی فلم’’آئی ہیٹ لویو‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،یہ فلم ملٹی سٹارزکاسٹ کے ساتھ میگا بجٹ پر بنائی جارہی ہے،فلمسازواداکارسونوبھٹی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تکنیک کاروں نے فلم میں جس طرح سے اپنی صلاحیتوں کواستعمال کیا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ’’آئی ہیٹ لویو‘‘بڑے بجٹ سے تیار کی جانے والی یہ فلم پاکستانی سنیما کے اس بحران میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، فلم کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،جسے محرم الحرام کے فوری بعد پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment