غزنی (ایچ ایم نیوز)افغان حکام کا کہناہے کہ صوبہ غزنی میں کار بم حملے میں 3پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ، غزنی کے صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے ہفتے کے روز میڈیا کو بتایا کہ کار بم حملہ ضلع آبندکے پولیس اسٹیشن کے باہر ہوا ہے جس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں ،ترجمان کاکہنا تھا کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں واضح رہے کہ افغانستان میںحال ہی میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
Home »
افغانستان،غزنی میں کار بم حملہ، متعددافراد جاںبحق، صوبائی ترجمان عارف نوری
» افغانستان،غزنی میں کار بم حملہ، متعددافراد جاںبحق، صوبائی ترجمان عارف نوری
0 comments:
Post a Comment