بیجنگ (ایچ ایم نیوز)حال ہی میں،چین کے متعلق ہمحکمہ نے فیڈیکس کی طرف سے نام اور پتے کے مطابق میل بھیجنے کی تحقیقات کی،جس میں دیکھاگیا کہ فیڈیکس کی طرف سے چینی کمپنی ہواوے کے ایکسپریس میل کو امریکہ میں "غلطی" سے بھیجنے کا بیان حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔اس کے علاوہ فیڈیکس کی طرف سے ہواوے کمپنی کے سو سے زیادہایکسپریس میل کو چین میں نہ بھیجنے کا شبہ ا ور دیگر غیر قانونی سرگرمی کوبھی نوٹ کیا گیا ہے۔
سروے کے تازہ ترین نتائج سے عوام کے خدشا ت کا جواب ملا ہے۔جس سے قانون کے مطابق صارف کے حقوق کی حفاظت کے لئے چین کے عزم کا اظہار ہوتاہے اوراس سلسلے میںعملی اقدامات یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ چین میں کوئی کمپنی یا فرد قانونکے دائرے سے باہر نہیںہے، اور فیڈ یکس کو چینی صارفین کو لازمی طور پر جواب دینا چاہئے.امریکہ کے ایکسپریس ڈلیوریکے میدان میں بڑی کمپنی کے طور پر،فیڈیکس 30 سال پہلے کاروبار کے لئے چین میں داخل ہوا.اس لئے فیڈیکس کوچین کے قوانین اور قواعد و ضوابط کا اچھی طرح ادراک ہونا چاہئے. تاہم، امریکی حکومت نے رواںسال مئی میںہواوے کوبرآمدی پابندیوں کے اداروں کی فہرست میں شامل کیا، بعد میں "ٹرانسمیشن " کے سلسلے میں غلطی کو تسلیم کیا۔لیکن اب تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بیان حقائق کے مطابق نہیں ہے، جس سے لوگوں کو اس کے کاروباری ساکھ پرشک ہو گا.فیڈیکس نے صارفین کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ، کیا یہ چینی کمپنیوں اور افراد کیلئے اعتمادکے لائق ہے؟
0 comments:
Post a Comment