بیجنگ (ایچ ایم نیوز ) چین کی وزارت خارجہ نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے محاصرے کے حوالے سے کہا کہ یہ طرز عمل ایک ملک، دو نظام کے اصول کی آخری حد کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، اور اس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ چائنہ ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین ہانگ کانگ میںقائم مرکزی حکومت کے اداروںکو محفوظ بنانے،ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اورپر تشدد کارروائیوںمیں ملوث افراد کوسخت سزا ئیں دینے کے لئے ہانگ کانگ کی حکومت کے تمام ضروریاقدامات کی مضبوطی سے حمایت کرتاہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر اعادہ کیا کہ ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے اورکسی بھی بیرونی قوت کو ملک کے داخلہ امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Home »
چینی وزارت خارجہ کی ہانگ کانگ میں انتہا پسند مظاہرین کی رابطہ دفتر کے محاصرے کی مذمت
» چینی وزارت خارجہ کی ہانگ کانگ میں انتہا پسند مظاہرین کی رابطہ دفتر کے محاصرے کی مذمت
0 comments:
Post a Comment