باکو(ایچ ایم نیوز)آزربائیجان کے صدر الہام الیہوف نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو(بی آر آئی ) کے تحت چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ منگل کے روز آزربائیجان کے صدر نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ سانگ تھائو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ بی آر آئی کے تحت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر سانگ تھائو نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اپریل میں ہونے والی مالاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے گائیڈ لائنز فراہم کیں سی پی سی نیو آرزبائیجان پارٹی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے تاکہ باہمی تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کی جا سکیں اور دونوں اطراف کی قیادت کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے کے تحت دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے ۔
Home »
بی آر آئی کے تحت چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پر عزم ہیں،
» بی آر آئی کے تحت چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پر عزم ہیں، صدر آزربائیجان کی سی پی سی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ سے گفتگو
0 comments:
Post a Comment