آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان کا بیان
میرپور(ایچ ایم نیوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ قائد مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو برطانیہ دورہ پر خوش آمدید کہتے ہیں، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے، تارکین وطن ہونے والی تقریب میں بھرپور شر کت کریں گے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کردار جاری رہے گا آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت متحد ہے بہت جلد آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا دور دورہ ہوگا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ برطانیہ اہمیت کا حامل ہے ریاستی جماعت کے وراث کارکنان ہرمیدان میں کامیابی کیلئے کوشاں ہیں نظریاتی محاذ کی وارث سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس تحریک آزاد کشمیر، تکمیل پاکستان کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں امریکہ کی جانب سے ثالثی کا کردار پیش کی کرنے کی پیشکش اچھا اقدام ہے مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی ضرورت ہے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو پہلے مرحلہ میں روکا جائے کئی سالوں سے کشمیری قوم جان کی بازی لگا کر کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی محاذ کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کشمیریوں کو منشاء ہے کشمیر کو بھارتی چھاونی میں تبدیل کر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے قابل مذ مت ہے وزیر اعظم پاکستان کی ٹرمپ سے ملاقات اور بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش خوش آئند ہے۔
0 comments:
Post a Comment