ندیم الطاف کے جسمانی ریمانڈ میں 16 اگست تک توسیع
اسلام آباد (ایچ ایم نیوز ) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم بلال شیخ اور طارق احسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ندیم الطاف کے جسمانی ریمانڈ میں 16 اگست تک توسیع کر دی ۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔سندھ بینک کے تین اعلی افسران بلال شیخ, طارق احسن اور ندیم الطاف کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا نیب نے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی عدالت نے بلال شیخ اور طارق احسن کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کر تے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا ایک اور ملزم نیب کو رقم واپس کرنے کے لئے تیار ہے ،ندیم الطاف نے پلی بارگینگ کے لئے درخواست دی ہے, جس پر پراسس جاری ہے۔ عدالت نے ندیم الطاف کے جسمانی ریمانڈ میں 16 اگست تک توسیع کر دی ۔