My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label وسیم اکرم کی صاحبزادی لیموں پانی بیچنے لگیں،. Show all posts
Showing posts with label وسیم اکرم کی صاحبزادی لیموں پانی بیچنے لگیں،. Show all posts

وسیم اکرم کی صاحبزادی لیموں پانی بیچنے لگیں، والدہ نے ننھی عائلہ کی لیموں پانی کا اسٹال لگائے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی

 لاہور (ایچ ایم نیوز ) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی صاحبزادی عائلہ اکرم نے گرمی سے پریشان ہو کر لیموں پانی کا اسٹال لگا لیا۔سابق کپتان اور فاسٹ باولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ننھی عائلہ کی لیموں پانی کا اسٹال لگائے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔گلابی فراک میں ملبوس عائلہ اپنے اسٹال کے عقب میں کھڑے مسکرا رہی ہیں ۔ ساتھ ہی لیموں پانی بنانے کے لئے درکار چیزیں بھی نظر آرہی ہیں ۔شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ لیموں پانی برطانیہ کا سب سے ٹھنڈا مشروب ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عائلہ اپنے ہاتھ سے بنے لیموں پانی سے پڑوسیوں اور ساتھیوں کی پیاس بجھائے گی۔ننھی عائلہ کی اس تصویر کو جہاں دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا، وہیں اداکار عدنان ملک نے بھی کمنٹ کیا۔اداکار نے کمنٹ میں لکھا کہ بلاشبہ یہ ایک خوبصورت عمل ہے ،انہوں نے اس مشروب کوپینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جب بھی کراچی آئیں مجھ سے پیسے وصول کر کے مجھے بھی اپنا لیموں پانی ضرورپلائیں۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels