My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم، این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کا حکم. Show all posts
Showing posts with label ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم، این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کا حکم. Show all posts

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم، این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کا حکم

الیکشن ٹریبونل فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان کے ممبر بھی نہیں رہیں گے
 این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے ہمارے موقف اور ووٹرز کی جیت ہوئی ہے، حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوئی تھی،ٹریبونل کے فیصلے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا ردعمل 

کوئٹہ(ایچ ایم نیوز ) الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو کالعدم قرار د یتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم د یدیا،الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان کے ممبر بھی نہیں رہیں گے۔ٹریبونل کے فیصلے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے ہمارے م وقف اور ووٹرز کی جیت ہوئی ہے، حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف نوابزادہ لشکری رئیسانی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے نادرا کی رپورٹ کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی این اے 265 سے کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے حلقہ میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔لشکری رئیسانی نے موقف اختیار کیا کہ 265 میں ایک لاکھ 14 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے صرف 50 ہزار ووٹ درست قرار دیے گئے جبکہ دھاندلی کے ذریعے 64 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے۔انتخابی عذرداری کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت ایک سال سے زائد عرصہ تک جاری رہی۔ اس کیس میں نادرا نے ووٹوں کی بائیو میٹرک رپورٹ بھی ٹربیونل میں جمع کرائی تھی۔جس پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعہ کے روز سنایاگیا۔الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 سے کامیاب ہونے والے قاسم سوری کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان کے ممبر بھی نہیں رہیں گے۔ٹریبونل کے فیصلے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے ہمارے م وقف اور ووٹرز کی جیت ہوئی ہے، حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوئی تھی۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels