ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت اور اس کے بچے بھی شامل ہیں،شمس الحق بارک زئی
پل خمری(ایچ ایم نیوز)افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے علاقے پل خمری میں افغانستان کے جنگی طیاروں نے انتہاپسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جن کے نتیجے میںایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے،صوبائی کونسل کے نائب شمس الحق بارک زئی نے بتایا ہے کہ طالبان ٹھکانوں پر حملوں میں ایک عورت اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہوگئے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ حملے افغان ائیرفورس نے کیے تھے یا نیٹو طیاروں نے تاہم پولیس نے اس پرکوئی مزید ردعمل ظاہر نہیں کیا۔