My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کے جنگی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں‘ راجہ سمیع. Show all posts
Showing posts with label کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کے جنگی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں‘ راجہ سمیع. Show all posts

کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کے جنگی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں‘ راجہ سمیع

شیفلڈ(ایچ ایم نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر‘برطانیہ کے متحرک رہنما راجہ سمیع نے بھارت کی جانب سے حالیہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور آبادی پر گولہ باری کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کے جنگی عزائم کھل کر سامنے آگئے‘نیلم سیکٹر اور بھمبر سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری نے نہتے کشمیریوں کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔بھارت کنٹرول لائن کے ساتھ فائرنگ بند کرے۔عالمی برادری کی خاموش لمہ فکریہ ہے۔بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کی بدترین بربرہیت کو بند کرنے کے لیے اقوام متحدہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظموں کو فوری نوٹس لینا ہو گا۔دو ایٹمی ملک کے درمیان جنگ پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہو سکتا ہے۔بھارتی افواج کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر رہی ہے۔بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کی ہر حد پار کر دی ہے۔ سفارتی سطح پر کشمیریوں کے موقف کو پذیرائی ملنے کے بعد بھارتی حکمرانوں تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں اور فوج کی تعداد بڑھانے کے پیچھے بھارت کی مکروہ سازش کار فرما ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ چند روز سے حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ بھارتی سرکار کا جنگی جنون خطہ میں تباہی اور بربادی کا سبب بن سکتا ہے۔ عالمی برادری کو فوری طور پر حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے بھارت کو اوچھے اقدامات سے روکنا ہو گا، کشمیر میں بسنے والوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کر کے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels