My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label سعودی عرب ، خواتین سیاحوں کیلئے عبایا کی شرط ختم،پہلی بار سیاحتی ویزے کا اجرا. Show all posts
Showing posts with label سعودی عرب ، خواتین سیاحوں کیلئے عبایا کی شرط ختم،پہلی بار سیاحتی ویزے کا اجرا. Show all posts

سعودی عرب ، خواتین سیاحوں کیلئے عبایا کی شرط ختم،پہلی بار سیاحتی ویزے کا اجرا

 آن لائن سیاحتی ویزہ 49 ممالک کیلئیہوگا، سیاحتی ویزے کا بنیادی مقصد ملکی معیشت  کی ترقی  ہے

ریاض(ایچ ایم نیوز) سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کا اعلان کردیا جب کہ خواتین سیاحوں کے لیے عبایا لینے کی لازمی شرط بھی ختم کردی۔سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق آن لائن سیاحتی ویزہ 49 ممالک کے لیے ہوگا جب کہ سیاحتی ویزے کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو پروان چڑھانا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سیاحتی پروگرام میں خواتین کے لباس کے حوالے سے سعودی حکومت نے اپنے سخت قانون میں ترمیم کی ہے جس میں بیرون ملک سے آنے والی خواتین کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ عبایا نہ پہنیں بلکہ مناسب لباس کے ساتھ ملک کی سیر کریں۔سعودی ٹورازم چیف احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے میں بہت سارے ورثے اور آثار قدیمہ والے مقامات ہیں جب کہ مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے پابندی ہوگی کیونکہ یہ فی الحال مسلمان زائرین تک ہی محدود ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے عبایا لازمی ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی خاتون عام کپڑوں میں باہر نہیں جاسکتی۔سعودی حکومت کا کہنا ہے امید ہے کہ 2030 تک سیاحت کی مجموعی ملکی پیداوار میں 10 فیصد تک شراکت ہوگی جو اس وقت 3 فیصد ہے۔سعودی حکومت کے مطابق سیاحت کے شعبے میں 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔اس سے قبل 2017 میں سعودی ولی عہد نے بحیرہ احمر کے 50 جزیروں اور دیگر قدیم مقامات کو عیش و آرام کی ریزورٹس میں تبدیل کرنے کے لئے ایک ارب ڈالر کے منصوبے کا بھی اعلان کیا تھا۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels