My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ ، سعودی اور امریکی اعلی عہدے داران کی ملاقات. Show all posts
Showing posts with label بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ ، سعودی اور امریکی اعلی عہدے داران کی ملاقات. Show all posts

بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ ، سعودی اور امریکی اعلی عہدے داران کی ملاقات

دفاعی رابطہ کاری کے سلسلے میں اپنی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی،بیان

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی بحریہ کی مرکزی قیادت نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس کے سربراہ جیمز میلوے نے رواں ہفتے کے آغاز پر سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کیاہے ۔ جیمز نے وہاں سعودی بحریہ کے سربراہ کے ساتھ ایرانی خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں دفاعی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میلوے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دورہ ایک موقع تھا جہاں ہم نے دفاعی رابطہ کاری کے سلسلے میں اپنی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی۔ اس کا مقصد اشتعال انگیزی اور حملے کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے ایرانی جارحیت سے نمٹنے کے لیے علاقائی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔یہ پیش رفت 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات کو ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کا نشانہ بنانے کے بعد سامنے آئی ۔ اس حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر تیل کی رسد میں پانچ فی صد سے زیادہ کمی آ گئی تھی۔ امریکا ، یورپی طاقتوں اور سعودی عرب نے اس حملے کا ذمے دار ایران کو ٹھہرایا۔ بعد ازاں کئی ممالک نے امریکا کی جانب سے ایک بین الاقوامی میری ٹائم سیکورٹی الائنس تشکیل دینے کی دعوت کا مثبت جواب دیا۔ اس سے قبل خلیج کے پانی میں رواں سال تیل بردار جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ امریکا نے ان کارروائیوں کا الزام بھی ایران پر عائد کیا۔امریکا کی جانب سے تجویز کردہ بحری مہم کے سلسلے میں واشنگٹن رابطہ کاری کے لیے جہاز مہیا کرے گا اور نگرانی کی کوششوں کی قیادت کرے گا جب کہ اس کے حلیف ممالک نزدیکی پانی میں گشتی دستوں کا انتظام کریں گے اور ان تجارتی جہازوں کے ہمراہ ہوں گے جن پر ان کے ممالک کے پرچم لہرا رہے ہوں گے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels