My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label ہیر مان جا غیرت کے نام پر قتل کے واقعات سے بڑھ کر رومانوی اور مصالحہ فلم. Show all posts
Showing posts with label ہیر مان جا غیرت کے نام پر قتل کے واقعات سے بڑھ کر رومانوی اور مصالحہ فلم. Show all posts

ہیر مان جا غیرت کے نام پر قتل کے واقعات سے بڑھ کر رومانوی اور مصالحہ فلم

 لاہور (ایچ ایم نیوز ) آنے والی پاکستانی رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم ہیر مان جا کا ٹیزر تو پہلے ہی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب گیا تھا لیکن اب فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم نہ صرف مصالحہ فلم ہے بلکہ فلم میں بیک وقت کئی اہم مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔اگرچہ ٹریلر سے فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ ہیر (حریم فاروق) کے والدین ان کی شادی اپنی مرضی سے کروانا چاہتے ہیں اور وہ اس کے خلاف ہوتی ہے۔ٹریلر میں جہاں حریم فاروق کی شادی کی تیاریاں دکھائی گئی ہیں، وہیں انہیں گھر سے بھاگتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے اور پھر اس کی اور فلم کے مرکزی کردار کبیر (علی رحمن)کی زندگی میں ایک سے بڑھ کر ایک ٹوئسٹ آتے ہیں۔ٹریلر میں جہاں حریم فاروق اور علی رحمن کو محبت کی خاطر فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں ان کے اس عمل سے ان کے خاندان کو غصے سے بھرپور بھی دکھایا گیا ہے اور وہ اس عمل کی وجہ سے ہیر کی جان لینے کو تیار دکھائی دیتے ہیں۔ٹریلر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ہیر کو بھگانے، اسے بچانے اور پھر اس سے پیار کرنے کے بعد اسے محبت کے لیے منانے کی کوشش کے دوران علی رحمن کئی مسائل کا سامنا کرنے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریلر میں زارا شیخ کا ایکشن سے بھرپور کردار میں دکھایا گیا ہے۔پہلے اطلاعات تھیں کہ زارا شیخ فلم میں صرف آئٹم سانگ کرتی دکھائی دیں گی، لیکن ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ وہ فلم میں مختصر مگر ایکشن سے بھرپور کردار میں بھی دکھائی دیں گی۔ہیر مان جا کی مرکزی کہانی اگرچہ حریم فاروق(ہیر)اور علی رحمن خان (کبیر) کے رومانس کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں کچھ اور کہانیاں بھی شامل ہوں گی۔ماضی میں فلم کے پروڈیوسر عمران کاظمی کہ چکے ہیں کہ ہیر مان جا ملک میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں مدد کرے گی۔عمران کاظمی نے مزید بتایا تھا کہ فلم میں ہیر (حریم فاروق) ایک انتہائی رجعت پسند گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ علی رحمن خان (کبیر) آرکیٹک کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جن کا ایک ہی خواب ہوتا ہے کہ وہ بلند و بالا عمارت تعمیر کریں۔عمران کاظمی کے مطابق دونوں مرکزی کردار ایک دوسرے سے انتہائی مختلف ہیں اور ان میں کوئی بھی بات مشترک نہیں ہوتی اور وہ بار بار فلم میں ایک دوسرے سے اختلاف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔فلم کے مرکزی کرداروں کا ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود ان کے درمیان پیار ہونا اور پھر ان ہی کے پیار کے گرد کہانی گھومنے سے شائقین میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ آخر دونوں کیسے ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور کیسے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے جاری کیے گئے ٹیزر اور ٹریلر سے بھی اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ فلم کے دونوں مرکزی کردار کیسے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں؟ہدایت کار اظفر جعفری کی اس فلم کو رواں برس عیدالاضحی پر ریلیز کیا جائے گا۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels