لاہور(ایچ ایم نیوز) تھیٹر اور فلم کی معروف اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں، روزانہ سونے سے قبل اپنا احتساب کرتی ہوں، کسی کو برا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں سدرہ نور نے کہا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کر لینا ہمارا المیہ ہے، جب تک انسان خود کسی بات کی تصدیق نہ کرلے اسے آگے نہیں پھیلانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں انسان خود غلطی کر کے سبق حاصل کرلے اسے دوسروں کی غلطیوں سے بھی اپنی اصلاح کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ میں خود اپنی سب سے بڑی نقاد ہوں اور رات کو سونے سے پہلے اپنا احتساب کرتی ہوں۔
Showing posts with label میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں، روزانہ سونے سے قبل اپنا احتساب کرتی ہوں ’سدرہ نور. Show all posts
Showing posts with label میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں، روزانہ سونے سے قبل اپنا احتساب کرتی ہوں ’سدرہ نور. Show all posts