تمباکو نوشی کی وجہ سے دل کے امراض میں مبتلا افراد کے مرنے کی شرح 3گنا ہوسکتی ہے
کنبرا(ایچ ایم نیوز)اسٹریلیا میں ہرروز17افراد تمباکو نوشی کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں،اسٹریلین نیشنل یونیورسٹی نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ تمباکو نوشی نے دل امراض میں مبتلا لوگوں میں مرنے کی شرح3گنا کردی ہے،جبکہ2گنا افراد دل کے دورے کے باعث مر جاتے ہیں،ریسرچ ٹیم نے 190000تمباکو نوش اور نان سموکر کی تحقیق کی،تو پتہ چلا کہ تمباکو نوش36ممالک امراض کا شکار ہوجاتے ہیں تمباکو نوش 6400 افرادصرف دل کا دورہ پڑنے سے ہر سال مر جاتے ہیں۔دل سے متعلق امراض کو تمباکو نوشی 3گنا کردیتی ہے،اورہر سال 114ہزار افراد کو دل کا دورہ پڑتا ہے اسٹریلیا میں 27لاکھ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں،تحقیق کے مطابق دن میں 5سگرٹ استعمال کرنے والے شخص میں دل کی بیماری کے باعث مرنے کی شرح2گناہوجاتی ہے۔