My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label افغان امن عمل ، پاکستان کا کردار اہم قرار، مشترکہ اعلامیہ جاری. Show all posts
Showing posts with label افغان امن عمل ، پاکستان کا کردار اہم قرار، مشترکہ اعلامیہ جاری. Show all posts

افغان امن عمل ، پاکستان کا کردار اہم قرار، مشترکہ اعلامیہ جاری

افغان حکومت اور طالبان مابین مذاکرات میں تیزی لانے پر اتفاق،امن عمل کا بنیادی ڈھانچہ افغان قوم کیلئے قابل عمل ہونا چاہئے، انٹرا افغان مذاکرات کیساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے، اعلامیے کا متن 

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) چین، روس اور امریکہ نے ایک مشترکہ اعلامیے میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے بات چیت کا عمل افغانوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔اس اعلامیے میں قیام امن کے لیے حکومت اور  افغان عوام کے درمیان مذاکرات کے فوری آغاز پر بھی زور دیا گیا ہے۔بیجنگ میں افغان امن عمل کے حوالے سے 10 اور 11 جولائی کو اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین ، روس اور امریکی حکام نے شرکت کی۔چاروں ممالک نے افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور چار ملکی افغان عمل میں پاکستان کی شمولیت کو سراہا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا اس بات پر دو رائے نہیں کہ پاکستان افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے کی جانے والی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پرامن معاہدے کا ایسا بنیادی ڈھانچہ جلدازجلد تیار کیا جائے گا جو افغان عوام کو قابل قبول ہو۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام ممالک افغانستان میں سیز فائر کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے اور اس سلسلے میں مذاکراتی دور بھی ہوں گے۔چاروں ممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات شروع ہوتے ہی دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی اس عمل میں شامل کرنے پر غور ہوگا۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels