کابل (ایچ ایم نیوز )ورلڈ کپ میں ناقص ترین کارکردگی کا خمیازہ گلبدین نائب کو بھگتنا پڑگیا اور ان کی جگہ راشد خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 20 سالہ لیگ سپنر راشد خان کو تینوں طرز کی کرکٹ کیلئے کپتان بنایا گیا ہے جبکہ اصغر افغان ٹیم کے نائب کپتان ہونگے۔اس سے قبل 20 سالہ لیگ سپنر راشد خان صرف ٹی 20 میچوں میں افغان ٹیم کی قیادت کرتے تھے۔ورلڈکپ 2019 میں گلبدین نائب کی قیادت میں افغان ٹیم کی کارکردگی نہایت ناقص رہی اسے اپنے 9 کے 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ راشد خان نے ورلڈکپ کے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 416 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جب کہ صرف انگلینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 9اوورز میں ریکارڈ 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔
Showing posts with label گلبدین نائب فارغ،راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر. Show all posts
Showing posts with label گلبدین نائب فارغ،راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر. Show all posts