پرنسپل نے ایک والدین کے نام ای میل میں ہالو کاسٹ کو حقیقی تاریخی واقعہ ماننے سے انکار کیا تھا
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)ہالو کاسٹ کو حقیقی تاریخی واقعہ تسلیم نہ کرنے پرجنوب مشرقی امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی سکول کے پرنسیپل کو اس کے عہدے سے برطرف کردیا ہے،پرنسپل نے ایک والدین کے نام ایک ای میل مین ہالو کاسٹ کو حقیقیتاریخی واقع ماننے سے انکار کیا تھا،ویلیم لیٹسن سپینش ریوور کمیونٹی ہائی سکول بوکا ریٹن فلوریڈا میںپرنسپل تھا۔اس نے ایک ای میل کے بعدمعذرت بھی کی تاہم اسے گزشتہ ہفتے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ ہٹلر نے جنگ کے دوران لاکھوں یہودیوں کوگیس چیمبر کے ذریعے قتل کردیاتھا،یورپ میں اس واقعہ کا انکار کرنا جرم ہے۔