My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label جوڑیا بازار کے تاجروںکا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی. Show all posts
Showing posts with label جوڑیا بازار کے تاجروںکا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی. Show all posts

جوڑیا بازار کے تاجروںکا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

وزیراعظم کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہموار کریں،انیس مجید،ملک ذوالفقار
کشمیریوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتے،کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان مستحکم ہوگا،ندیم اعوان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دالوں،چاول،چینی، مصالحہ جات،گندم و دیگر اجناس کے تھوک تاجروں،درآمدکنندگان وبرآمدکنندگان کی نمائندہ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن(کے ڈبلیو جی اے)کے تحت مرکزی دفتر جوڑیا بازار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کشمیر کمیٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے انسانیت سوز مظالم سے نجات دلانے کے لیے رائے عامہ ہموار کی جائے گی۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومت پاکستان مسلم ممالک کو ساتھ ملاکر آزادی کشمیر کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کرے۔ کشمیر کے لیے اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلایا جائے اور سفارتی سطح پر کوششیں مزید تیز کی جائیں۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔ کراچی ہول سیل مارکیٹ کی تاجر برادری کشمیریوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار کے ڈبلیو جی اے کے سرپرست اعلیٰ انیس مجید، چیئرمین ملک ذوالفقار علی، کشمیر کمیٹی سندھ کے نائب صدر احمد ندیم اعوان، کشمیر کمیٹی اولڈ سٹی ایریا کے صدر محمد حسن خان، جوڑیا بازار کے صدر محمد شفقت، حافظ محمد امجد، محمد مہدی، ثنائاللہ بھٹی، ایسو سی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین راجہ آسرمل، وائس چیئرمین عبدالر حمن آکبانی، جنرل سیکرٹری زاہد علی بخاری، جوائنٹ سیکرٹری آصف شیخ، فنانس سیکرٹری حاجی حنیف باوانی، ممبر منیجنگ کمیٹی عبدالرحمن قریشی، عارف یوسف و دیگر نے کیا۔ کراچی ہول سیل گروسرس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ انیس مجید نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ بھارت بزور قوت کشمیر کو خود میں ضم کرنا چاہتا ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا، لیکن یہ کوششیں ناکافی ہیں۔ وزیر اعظم  اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلاکر کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہموار کریں۔ چیئرمین ملک ذوالفقار علی نے کہا کہ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیریوں کو کسی صورت فراموش نہیں کریں گے۔ کشمیر کمیٹی سندھ کے نائب صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ کشمیری استحکام پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم کشمیریوں سے کسی صورت لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان مستحکم ہوگا۔کشمیر کمیٹی اولڈ سٹی ایریا کے صدر محمد حسن خان نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان اور کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔ ذاتی یا سیاسی مفادات کے لیے ملک میں انتشار پھیلانے کی بجائے استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں۔اس موقع پر استحکام پاکستان اور مظلوم کشمیریوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels